عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «معراض»(آڑے نیزہ اور تیر) کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”جب (شکار میں) «معراض» کی نوک لگے تو اسے کھاؤ اور جب آڑا «معراض» پڑے اور وہ (شکار) مر جائے تو وہ «موقوذہ»۱؎ ہے، اسے مت کھاؤ“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4311]
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4277 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «موقوذہ»: چوٹ کھایا ہوا جانور، اس کا کھانا حرام ہے۔