الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن نسائي کل احادیث (5761)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن نسائي
كتاب البيوع
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
62. بَابُ: السَّلَمِ فِي الزَّبِيبِ
62. باب: کشمش میں بیع سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4619
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ , قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ , وَقَالَ مَرَّةً: عَبْدُ اللَّهِ , وَقَالَ مَرَّةً: مُحَمَّدٌ , قَالَ: تَمَارَى أَبُو بُرْدَةَ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ فِي السَّلَمِ , فَأَرْسَلُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُ , فَقَالَ:" كُنَّا نُسْلِمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَعَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ , وَعَلَى عَهْدِ عُمَرَ فِي الْبُرِّ , وَالشَّعِيرِ , وَالزَّبِيبِ , وَالتَّمْرِ إِلَى قَوْمٍ مَا نُرَى عِنْدَهُمْ" , وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى , فَقَالَ: مِثْلَ ذَلِكَ.
ابن ابی مجالد بیان کرتے ہیں کہ ابوبردہ اور عبداللہ بن شداد میں سلم کے سلسلے میں بحث ہو گئی تو انہوں نے مجھے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں گیہوں، جَو، کشمش اور کھجور میں بیع سلم کیا کرتے تھے، ایسے لوگوں سے جن کے پاس ہم یہ چیزیں نہیں پاتے اور (ابن ابی المجالد کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابزیٰ سے پوچھا تو انہوں نے اسی طرح کہا۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4619]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن