الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البيوع
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
69. بَابُ: بَيْعِ السِّنِينَ
69. باب: کئی سال کی بیع کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال کی بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4630]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2768) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: باغ کے پھل کئی سال کے لیے بیچنا، یہ بھی بیع غرر (دھوکہ والی خرید و فروخت) کی قبیل سے ہے، اس میں خریدار کے لیے دھوکہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال کی بیع کرنے سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4631]
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4535 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن