ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹخنوں سے نیچے کا تہبند جہنم کی آگ میں ہو گا“۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5332]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تہبند کا جتنا حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ جہنم کی آگ میں ہو گا“۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5333]