الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الطهارة
کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
6. بَابُ: الإِكْثَارِ فِي السِّوَاكِ
6. باب: مسواک کثرت سے کرنے کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میں نے مسواک کے سلسلے میں تم لوگوں سے بارہا کہا ہے“ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/كتاب الطهارة/حدیث: 6]
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 8 (888) (تحفة الأشراف: 914)، مسند احمد (3 / 143، 249)، سنن الدارمی/الطہارة 18 (709) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : «أكثرت» بصیغہ مجہول بھی منقول ہے یعنی مجھے بارہا یہ حکم دیا گیا کہ میں تمہیں باربار مسواک کرنے کی تاکید کروں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
Back