عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی گئی کہ آدمی (بسا اوقات) نماز میں محسوس کرتا ہے کہ ہوا خارج ہو گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک بو نہ پا لے، یا آواز نہ سن لے نماز نہ چھوڑے“۱؎۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 160]