انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سجدے میں اپنی ہیئت درمیانی رکھو ۱؎ اور تم میں سے کوئی اپنے دونوں ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے“ - یہ الفاظ اسحاق بن راہویہ کے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث: «حدیث سعید عن قتادة عن أنس قد تقدم، انظر حدیث رقم: 1029، (تحفة الأشراف: 1197)، وحدیث شعبة عن قتادة عن أنس أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 141 (822)، صحیح مسلم/الصلاة 45 (493)، سنن ابی داود/الصلاة 158 (897)، سنن الترمذی/الصلاة 90 (276)، مسند احمد 3/115، 177، 179، 202، 274، 291، سنن الدارمی/الصلاة 75 (1361)، (تحفة الأشراف: 1237) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے، اور کہنیوں کو زمین سے اور پیٹ کو ران سے الگ رکھے۔