عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ(ایک دفعہ) عید کے دن عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو انہوں نے ابوواقد لیثی سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آج کے دن کون سی (سورتیں) پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: سورۃ ”قٓ“ اور سورۃ ”اقتربت“۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1568]