عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ ناغہ کر کے کی جائے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الترجل 1 (4159)، سنن النسائی/الزینة 7 (5058)، (تحفة الأشراف: 9650)، و مسند احمد (4/86) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (501)
قال الشيخ زبير على زئي: (1756) إسناده ضعيف / د 4159، ن 5058