الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ترمذي کل احادیث (3956)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن ترمذي
كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
77. باب مَا جَاءَ فِي تُحْفَةِ الصَّائِمِ
77. باب: روزہ دار کے تحفے کا بیان۔
حدیث نمبر: 801
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ مَأْمُونٍ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُحْفَةُ الصَّائِمِ الدُّهْنُ وَالْمِجْمَرُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ. لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِذَاكَ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ. وَسَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ يُضَعَّفُ، وَيُقَالُ: عُمَيْرُ بْنُ مَأْمُومٍ أَيْضًا.
حسن بن علی رضی الله عنہا کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ دار کا تحفہ خوشبودار تیل اور عود کی انگیٹھی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- اس کی سند قوی نہیں ہے،
۳- ہم اسے صرف سعد بن طریف کی روایت سے جانتے ہیں، اور
۴- سعد بن طریف ضعیف قرار دیے جاتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 801]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3406) (موضوع) (اس کا راوی ”سعد بن طریف“ وضاع ہے)»

قال الشيخ الألباني: موضوع، الضعيفة (1660) // ضعيف الجامع الصغير (2402) //

قال الشيخ زبير على زئي: (801) إسناده ضعيف جدًا ¤ سعد بن طريف : متروك ورماه ابن حبان بالوضع وكان رافضياً (تق:7343) وعمير : ضعيف (التحرير: 5187)