انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ علی رضی الله عنہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یمن سے آئے تو آپ نے پوچھا:
”تم نے کیا تلبیہ پکارا، اور کون سا احرام باندھا ہے؟
“ انہوں نے عرض کیا: میں نے وہی تلبیہ پکارا، اور اسی کا احرام باندھا ہے جس کا تلبیہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا، اور جو احرام رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے
۱؎ آپ نے فرمایا:
”اگر میرے ساتھ ہدی کے جانور نہ ہوتے تو میں احرام کھول دیتا
“ ۲؎،
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔
[سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 956]