الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
جنازے کے مسائل
13. جس کے تین یا دو بچے فوت ہو جائیں، اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 239
15- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يموت لأحد من المسلمين ثلاثة من الولد فتمسه النار إلا تحلة القسم.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں میں سے جس کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی سوائے قسم پوری کرنے کے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 239]
تخریج الحدیث: «15- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 235/1 ح 557، ك 16 ب 13 ح 38) التمهيد 346/6، الاستذكار: 511، و أخرجه البخاري (6656)، ومسلم (2632) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

حدیث نمبر: 240
94- مالك عن محمد بن أبى بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبيه عن أبى النضر السلمي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يموت لأحد من المسلمين ثلاثة من الولد فيحتسبهم إلا كانوا له جنة من النار.“ فقالت: امرأة عند رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله، أو اثنان. قال: ”أو اثنان.“
سیدنا ابوالنضر السمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مسلمانوں میں سے جس کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کرے اور اللہ سے اجر کی امید رکھے تو یہ بچے اس کے لئے جہنم سے ڈھال یعنی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ایک عورت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی، کہنے لگی: یا رسول اللہ! یا دو (بچے فوت ہو جائیں)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا دو (بچے فوت ہو جائیں تو وہ بھی جہنم سے ڈھال بن جاتے ہیں)۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 240]
تخریج الحدیث: «94- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 235/1 ح 558، ك 16 ب 13 ح 39 وعنده ”عن ابي النضر“ وهوالصواب) التمهيد 86/13، 87، الاستذكار: 512، و أخرجه ابولقاسم الجوهري فى مسند الموطأ (245/262) من حديث مالك به، وللحديث شواهد عند البخاري (101) و مسلم (2633) وغيرهما والحديث بها صحيح»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح