الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
زکوٰۃ کے مسائل
4. صدقہ فطر کا بیان
حدیث نمبر: 278
176- مالك عن زيد بن أسلم عن عياض بن عبد الله بن أبى سرح العامري أنه سمع أبا سعيد الخدري يقول: كنا نخرج زكاة الفطر صاعا من طعام، أو صاعا من شعير، أو صاعا من تمر، أو صاعا من أقط، أو صاعا من زبيب.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم اناج کا ایک صاع یا جَو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع یا پنیر کا ایک صاع یا خشک انگور کا صاع صدقہ فطر ادا کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 278]
تخریج الحدیث: «176- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 284/1 ح 634، ك 17 ب 28 ح 53) التمهيد 127/4، الاستذكار:585، و أخرجه البخاري (1506) ومسلم (985) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

حدیث نمبر: 279
211- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم فرض زكاة الفطر فى رمضان على الناس، صاعا من تمر، أو صاعا من شعير، على كل حر أو عبد، ذكر أو أنثى من المسلمين.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں لوگوں پر مسلمانوں میں سے ہر آدمی پر کھجور کا ایک صاع یا جَو کا ایک صاع فرض قرار دیا ہے، چاہے آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 279]
تخریج الحدیث: «211- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 284/1 ح 633، ك 17 ب 28 ح 52) التمهيد 312/14، الاستذكار:584، و أخرجه البخاري (1504) ومسلم (984) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح