الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
حج کے مسائل
22. منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے لبیک یا تکبیریں کہنا
حدیث نمبر: 322
100- مالك عن محمد بن أبى بكر الثقفي: أنه سأل أنس بن مالك وهما غاديان من منى إلى عرفة: كيف كنتم تصنعون فى مثل هذا اليوم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: كان يهل المهل منا فلا ينكر عليه، ويكبر المكبر فلا ينكر عليه.
محمد بن ابی بکر الثقفی رحمہ اللہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اس وقت پوچھا: جب وہ دونوں صبح کے وقت منیٰ سے عرفات جا رہے تھے: آپ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا؛ ہم میں سے بعض لوگ لبیک کہتے تھے تو اس کا انکار نہیں کیا جاتا تھا اور بعض لوگ تکبیر کہتے تھے تو اس کا انکار نہیں کیا جاتا تھا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «100- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 337/1 ح 760، ك 20 ب 13 ح 43) التمهيد 73/13 وقال: هذا حديث صحيح، الاستذكار: 710، و أخرجه البخاري (1659) ومسلم (1285) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح