الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
نکاح کے مسائل
6. وٹے سٹے (شغار) کی شادی منع ہے
حدیث نمبر: 355
230- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الشغار. والشغار أن يزوج الرجل ابنته الرجل على أن يزوجه الرجل الآخر ابنته، ليس بينهما صداق.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار (وٹے سٹے کے نکاح) سے منع فرمایا ہے۔ (نافع نے کہا:) اور شغار اسے کہتے ہیں کہ آدمی اپنی بچی کا نکاح دوسرے آدمی سے اس شرط پر کرے کہ وہ اپنی بچی کا نکاح اس سے کرے گا (اور) دونوں کے درمیان حق مہر نہیں ہو گا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «230- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 535/2 ح 1159، ك 28 ب 11 ح 24) التمهيد 70/14، الاستذكار:1081، و أخرجه البخاري (5112) ومسلم (1415/57) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح