الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
اخلاق و آداب سے متعلق مسائل
16. سائل کو دینے کو ترغیب
حدیث نمبر: 477
181- مالك عن زيد بن أسلم عن محمد بن بجيد الأنصاري عن جدته أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”ردوا السائل ولو بظلف محرق.“
محمد بن بجید الانصاری (تابعی) کی دادی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سائل کو (کچھ دے کر) واپس بھیجو اگرچہ جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 477]
تخریج الحدیث: «181- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 923/2 ح 1779، ك 49 ب 5 ح 8 وعنده: ابن بجيد) التمهيد 298/4، الاستذكار:1711، و أخرجه النسائي (81/5، 82 ح 2566) من حديث مالك، وابوداؤد (1667) والترمذي (665 وقال: حسن صحيح) من حديث ابن بجيد وصححه ابن خزيمة (111/4 ح 2473) وابن حبان (الاحسان: 3374/3363) والحاكم (417/1) والذهبي وأخطأ من ضعفه.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

حدیث نمبر: 478
255- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وهو على المنبر وهو يذكر الصدقة والتعفف عن المسألة: ”اليد العليا خير من اليد السفلى، واليد العليا المنفقة، والسفلى السائلة.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر صدقے اور مانگنے سے اجتناب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا مانگنے والا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 478]
تخریج الحدیث: «255- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 998/2 ح 1946، ك 58 ب 2 ح 8) التمهيد 247/15، الاستذكار:1883، أخرجه البخاري (1429) و مسلم (1033/94) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح