الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
اخلاق و آداب سے متعلق مسائل
19. اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہنا؟
حدیث نمبر: 481
295- وبه: أن رسول الله قال: ”أيما رجل قال لأخيه: كافر، فقد باء بها أحدهما.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر کہتا ہے تو دونوں میں سے ایک کی طرف یہ (فتویٰ) لوٹ جاتا ہے یعنی دونوں میں سے ایک کافر ہوتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «295- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 984/2 ح 1910، ك 56 ب 1 ح 1) التمهيد 13/17، الاستذكار: 1846، و أخرجه البخاري (6104) من حديث مالك ومسلم (60) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح