244- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من أعتق شركا له فى عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم عليه قيمة العدل فأعطى شركاءه حصصهم وعتق عليه، وإلا فقد عتق منه ما عتق.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (مشترکہ) غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے، پھر اس کا مال اگر غلام کی قیمت کے برابر ہو تو غلام کی قیمت کا حساب لگا کر اس کی ملکیت میں شریکوں کو ان کے حصے دیئے جائیں گے اور وہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا ورنہ اتنا حصہ ہی اس میں سے آزاد ہو گا جو کہ آزاد ہوا ہے۔“[موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 518]
تخریج الحدیث: «244- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 772/2 ح 1543، ك 38 ب 1 ح 1) التمهيد 265/14، الاستذكار:1472، و أخرجه البخاري (2522) ومسلم (1501) من حديث مالك به»