الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
قرض کا بیان
3. مالدار آدمی کا قرض اتارنے میں ٹال مٹول کرنا
حدیث نمبر: 526
354- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”مطل الغني ظلم، وإذا أتبع أحدكم على مليء فليتبع.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مالدار آدمی کو قرض اتارنے میں ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور اگر کوئی (قرض دار آدمی) تمہیں کسی مالدار کے حوالے کر دے (کہ وہ تمہارا قرض ادا کر ے گا) تو اسے قبول کر لینا چاہیے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: «354- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 674/2 ح 1416، ك 31 ب 40 ح 84) التمهيد 285/18، الاستذكار: 1337، وأخرجه البخاري (2287)، ومسلم (1564/33) من حديث مالك به .»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح