الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
فتنہ و آزمائش سے متعلق مسائل
4. فتنوں سے بچاؤ ضروری ہے
حدیث نمبر: 551
393- وبه: عن أبى سعيد الخدري أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”يوشك أن يكون خير مال المسلم غنما يتبع بها شعف الجبال ومواقع القطر، يفر بدينه من الفتن.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال وہ بکریاں ہو جنہیں لے کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش گرنے کی جگہ (وادیوں) میں پھرتے ہوئے فتنوں سے بھاگ کر اپنے دین کو بچاتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «393- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 970/2، ح 1877، ك 54 ب 6 ح 16) التمهيد 219/19، الاستذكار: 1813، و أخرجه البخاري (3300) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح