الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


صحيفه همام بن منبه کل احادیث (139)
حدیث نمبر سے تلاش:


صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
44. امام کی اقتداء ضروری ہے
حدیث نمبر: 44
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، فَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام اسی لیے ہوتا ہے کہ (نماز میں) اس کی اقتداء کی جائے، اس کی خلاف ورزی نہ کرو، چناچہ جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم (اس کے جواب میں) اللھم ربنا لک الحمد کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب الأذان، باب إقامة الصف من تمام الصلوٰة، رقم: 722، حدثنا عبدالله بن محمد: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، أنه قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الصلاة، باب ائتمام المأموم بالإمام، رقم: 931، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم بمثله.... - مسند أحمد: 55/16، رقم: 44/8141 - مصنف عبدالرزاق: 461/2، باب هل يؤم الرجل جالسًا - شرح السنة: 321/3، 322، باب إذا صلى الإمام قاعدًا، وقال: هذا حديث متفق على صحته.»