رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مالک اپنے جانوروں کی زکوۃ نہیں نکالتا روز قیامت وہی جانور اس پر مسلط کیے جائیں گے جو اس کے چہرے کو اپنے کھروں سے سخت روندیں گے۔“[صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الحيل، باب فى الزكوٰة، رقم: 6959، حدثني إسحاق: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - صحيح مسلم، كتاب الزكوٰة، باب تغليظ عقوبة من لا يؤدي الزكوٰة، رقم: 990 - مسند أحمد: 73/16، رقم: 73/1869 - شرح السنة، رقم: 1562.»