سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ مبارک میں پہنا کرتے تھے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ/حدیث: 94]
محمد بن یحییٰ نے احمد بن صالح سے، انہوں نے عبداللہ بن وھب نے سلیمان بن بلال سے، انہوں نے شریک بن عبداللہ بن ابی نمرۃ سے مذکورہ حدیث کی مثل روایت کی ہے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ/حدیث: 95]