سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسے ہے جس طرح ثرید کی تمام کھانوں پر ہے۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «سنن ترمذي:3887، وقال:حسن صحيح . صحيح بخاري: 3770 . صحيح مسلم: 3446»