ثمامہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ (پانی پیتے ہوئے) برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بھی پانی پیتے ہوئے) برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شُرْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 212]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «(سنن ترمذي 1884، وقال: حسن)، صحيح بخاري (5631)، صحيح مسلم (2028)»