جریر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا امیر معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما سے خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے یہ سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما تریسٹھ تریسٹھ برس کی عمر میں فوت ہوئے، اور میں بھی تریسٹھ برس کی عمر کو پہنچ چکا ہوں۔ [شمائل ترمذي/بَابُ: مَا جَاءَ فِي سِنِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 380]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «(سنن ترمذي: 3653، وقال: حسن صحيح)، صحيح مسلم (2352)»