الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
75. فوت شدہ مومنوں کی ارواح کا مقام
حدیث نمبر: 134
-" إن أرواح المؤمنين في أجواف طير خضر تعلق بشجر الجنة".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب کعب کی وفات کا وقت قریب ہوا تو ام مبشر بنت برا بن معرور ان کے پاس آئیں اور کہا: اے عبدالرحمن! اگر میرے بیٹے سے ملاقات ہو تو اسے میرا سلام کہنا۔ انہوں نے کہا: ام مبشر! اللہ تجھے معاف کرے، ہم مشغول ہوں گے اور ایسا کام نہیں کر سکیں گے۔ اس نے کہا: اے عبدالرحمن! متنبہ رہو! کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بیشک مومنوں کی روحیں سبز پرندوں کے اندر ہوتی ہیں، وہ جنت کے درختوں پر چگتے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا: کیوں نہیں (میں نے سنا ہے)۔ اس نے کہا یہی بات ہے (جو میں کہہ رہی ہوں)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 134]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 995