الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
99. نظر لگنا برحق ہے
حدیث نمبر: 161
-" إن العين لتولع الرجل بإذن الله حتى يصعد حالقا، ثم يتردى منه".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک نظر بد آدمی کو اللہ تعالی کے حکم سے دیوانا کر دیتی ہے، حتی کہ (بسا اوقار ایسے ہوتا ہے کہ) وہ اونچی جگہ پر چڑھتا ہے اور پھر وہاں سے گر پڑتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 161]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 889
حدیث نمبر: 162
-" لا عدوى ولا طيرة والعين حق".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ برے شگون کی کوئی حقیقت ہے اور نظر لگنا حق ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 162]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 781
حدیث نمبر: 163
-" لو كان شيء سابق القدر لسبقته العين".
عبید بن رفاقی سرقی کہتے ہیں: سیدہ اسما بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! جعفر کی اولاد کو بہت جلد نظر بد لگ جاتی ہے، کیا میں ان کو دم کر دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کیونکہ کوئی چیز اگر تقدیر سے سبقت لے سکتی ہوتی تو وہ نظر ہوتی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 163]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1252