الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
276. دوران وضو انگلیوں کا خلال کرنا
حدیث نمبر: 407
-" إذا توضأت فخلل أصابع يديك ورجليك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو وضو کرے تو ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں میں خلال کیا کر۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 407]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1306
حدیث نمبر: 408
-" حبذا المتخللون من أمتي".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت خوب ہیں میری امت کے وہ لوگ، جو خلال کرتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 408]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2567
حدیث نمبر: 409
-" خلل أصابع يديك ورجليك، يعني إسباغ الوضوء. وكان فيما قال له: إذا ركعت فضع كفيك على ركبتيك حتى تطمئن وإذا سجدت فأمكن جبهتك من الأرض حتى تجد حجم الأرض".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے بارے میں کوئی سوال کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرو۔ آپ کی مراد یہ تھی کہ وضو مکمل کیا جائے۔ مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ بھی فرمایا تھا: جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ کر (رکوع کی حالت میں) مطمئن ہو جا اور جب تو سجدہ کرے تو اپنی پیشانی کو اچھی طرح زمین پر رکھ، حتی کہ تو زمین کی ضخامت پائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 409]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1349