الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
288. مٹی سے تیمم کرنے یا اس پر سجدہ کرنے کا حکم اور وجہ
حدیث نمبر: 427
-" تمسحوا بالأرض فإنها بكم برة".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین کو چھوا کرو، کیونکہ یہ تمہارے ساتھ شفقت کرنے والی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 427]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1792
حدیث نمبر: 427M
-" يكفيك الماء ولا يضرك أثره".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے، جس میں مجھے حیض بھی آ جاتا ہے، تو اس کے بارے میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو پاک ہو جائے تو اس کو دھو لیا کر اور اس میں نماز پڑھ لیا کر۔ اس نے کہا: اگر اس میں سے خون نہ نکلے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس تجھے پانی ہی کافی ہے اور اس کا نشان تجھے نقصان نہیں دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 427M]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 298