الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
316. گھر میں پیشاپ پڑا نہ رہنے دیا جائے
حدیث نمبر: 470
-" لا ينقع بول في طست في البيت، فإن الملائكة لا تدخل بيتا فيه بول، ولا يبولن في مغتسل".
سیدنا عبداللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھر کے اندر تھال میں پیشاب کو نہ پڑا رہنے دیا جائے، کیونکہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں پیشاب ہو۔ نیز کوئی بندہ غسل خانے میں پیشاب نہ کیا کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 470]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2516