الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
468. قبولیت دعا کے اوقات
حدیث نمبر: 710
-" إذا نودي بالصلاة فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 710]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1413
حدیث نمبر: 711
-" اطلبوا إجابة الدعاء عند التقاء الجيوش، وإقامة الصلاة ونزول المطر".
مکحول کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت قبولیت دعا کا مطالبہ کرو جب (میدان جنگ میں اسلام اور کفر کے) لشکر آپس میں ٹکرا رہے ہوں،نماز کے لیے اقامت کہی جا رہی ہو اور بارش کا نزول ہو رہا ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 711]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1469
حدیث نمبر: 712
-" صلاة الليل مثنى مثنى، وجوف الليل الآخر أجوبه دعوة".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کے آخری حصے میں دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ میں نے کہا: کیا اس حصے میں دعا کرنا واجب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، نہیں، (میں کہہ رہا ہوں کہ) دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 712]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1919