الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
760. معاملات میں نرم خو آدمی کی فضیلت
حدیث نمبر: 1114
-" أدخل الله عز وجل الجنة رجلا كان سهلا مشتريا وبائعا وقاضيا ومقتضيا".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ایک آدمی کو جنت میں داخل کیا، کیونکہ وہ خرید و فروخت کرنے اور قرض کی ادائیگی و وصولی کرنے میں نرم خو تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1114]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1181
حدیث نمبر: 1115
-" إن الله يحب سمح البيع، سمح الشراء، سمح القضاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے کو پسند کرتا ہے جو بیچنے میں نرمی اختیار کرنے والا خریدنے میں آسانی پیدا کرنے والا اور (قرض وغیرہ کی) ادائیگی میں نرم رویہ اختیار کرنے والا ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1115]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 899