الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
768. اللہ تعالیٰ اور لوگوں کا محبوب بننے کا نسخہ
حدیث نمبر: 1128
-" ازهد في الدنيا يحبك الله وازهد فيما عند الناس يحبك الناس".
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے ایسے عمل کی نشاندہی کریں کہ اگر میں اسے اپنا لوں تو اللہ تعالیٰ بھی مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا سے بے رغبت ہو جا، اللہ تجھ سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اس سے بے رغبت ہو جا، لوگ تجھ سے محبت کریں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1128]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 944