الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
779. شراکت والی چیز فروخت کرتے وقت شراکت دار کو مطلع کرنا
حدیث نمبر: 1143
-" أيكم كانت له أرض أو نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی (کی ملکیت میں) زمین یا درخت ہو تو اس اپنے حصے دار (اور ساجھی) پر پیش کرنے سے قبل فروخت نہ کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1143]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1401
حدیث نمبر: 1144
-" من كان له أرض فأراد بيعها، فليعرضها على جاره".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی زمین فروخت کرنے کا ارادہ کرے، تو وہ اسے پہلے اپنے پڑوسی پر پیش کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1144]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2358