الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
781. ملاوٹ کا انتقام کیسے لیا گیا
حدیث نمبر: 1146
-" إن رجلا كان يبيع الخمر في سفينة وكان يشوب الخمر بالماء ومعه قرد، فأخذ الكيس فصعد الدقل فجعل يلقي دينارا في البحر ودينارا في السفينة حتى جعله نصفين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی کشتی میں شراب فروخت کرتا تھا اور شراب میں پانی ملاتا تھا۔ اس کے پاس ایک بندر تھا، اس نے (دیناروں والا) تھیلا پکڑا اور بادبان کے ڈنڈے پر چڑھ گیا اور ایک ایک دینار سمندر میں اور ایک ایک دینار کشتی میں پھینکنا شروع کر دیا، حتی کہ اس نے اس تھیلے کو آدھا آدھا کر دیا، [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1146]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2844