الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
794. مال کا سوال کرنے سے گریز کرنے کی نصیحت
حدیث نمبر: 1160
-" ليستغن أحدكم عن الناس ولو بقضيب من سواك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر کوئی لوگوں سے غنی (‏‏‏‏اور بے نیاز) ہو جائے، اگرچہ مسواک کی شاخ کے ساتھ۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1160]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2198
حدیث نمبر: 1161
-" من أصابته فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته، ومن أنزلها بالله، أوشك الله له بالغنى، إما بموت عاجل أو غنى عاجل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بندہ فاقہ میں مبتلا ہوا (‏‏‏‏اور اسے پورا کرنے کے لیے) اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا، تو اس کا فاقہ پورا نہیں ہو گا اور جس نے اپنی فقیری کو اللہ تعالیٰ پر پیش کیا، تو قریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو غنی عطا کر دے: جلدی موت کی صورت میں یا جلدی امیری کی صورت میں۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1161]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2787