الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
825. شرعی حد نافذ کرنے کی اہمیت
حدیث نمبر: 1198
-" حد يعمل به في الأرض خير لأهل الأرض من أن يمطروا أربعين صباحا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شرعی حد، جسے زمین (‏‏‏‏میں بسنے والوں) پر نافذ کیا جائے، وہ اہل زمین کے حق میں چالیس دنوں کی بارش سے بہتر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1198]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 231
حدیث نمبر: 1199
-" الشيخ والشيخة إذا زنيا فارجموهما البتة".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب شادی شدہ مرد اور عورت زنا کریں تو انہیں بہر صورت سنگسار کر دو۔ یہ حدیث سیدنا عمر، سیدنا زید بن ثابت، سیدنا ابی بن کعب اور ابوامامہ بن سہل کی خالہ سیدہ عجما رضی رللہ عنہم سے مروی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اندیشہ ہے کہ طویل زمانہ بیت جانے کے بعد کہنے والا کہے گا کہ ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سنگسار کرنے کا حکم نہیں ملا اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے عائد کردہ فریضے کو ترک کر کے گمراہ ہو جائیں گے۔ آگاہ ہو جاؤ! شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنا حق ہے، جب گواہ گواہی دے دیں یا عورت کا حمل واضح ہو جائے یا مجرم خود اعتراف کر لے۔ میں نے (‏‏‏‏یہ آیت) خود پڑھی تھی: «الشيخ والشيخة» الخ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم نے سنگسار کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1199]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2913