الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
829. غلاموں اور لونڈیوں کو بھی زنا کی حد لگائی جائے
حدیث نمبر: 1205
-" إذا زنت الأمة فاجلدوها، فإن زنت فاجلدوها، فإن زنت فاجلدوها، فإن زنت فاجلدوها، ثم بيعوها ولو بضفير".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر دوبارہ زنا کرے تو کوڑے لگاؤ، اگر پھر زنا کرے تو کوڑے لگاؤ اور اگر پھر بدکاری کرے تو اسے کوڑے لگاؤ اور بیچ دو , اگرچہ بٹی ہوئی رسی کے عوض بیچنا پڑے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1205]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2921
حدیث نمبر: 1206
-" أحسنت، [اتركها حتى تماثل]".
ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور کہا: لوگو! اپنے غلاموں پر حدیں نافذ کرو، وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لونڈی نے زنا کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اسے کوڑے لگاؤں، لیکن وہ نفاس سے ابھی ابھی فارغ ہوئی تھی، مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے اسے کوڑے لگائے تو وہ مر جائے گی۔ جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس اندیشے کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اچھا کیا، اسے چھوڑ دے یہاں تک کہ وہ صحت مند ہو جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1206]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2499
حدیث نمبر: 1207
- (أحسنَتَ، اتركها حتّى تماثل. يعني: خادماً زنت حديثة عهدٍ بنفاسها).
ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور کہا: لوگو! جو غلام اور لونڈی بدکاری کرے، اس پر حد قائم کرو . . . پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لونڈی تھی، اس نے زنا کی وجہ سے بچہ جنم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوڑے لگانے کے لیے مجھے بھیجا۔ میں نے دیکھا کہ وہ تو ابھی ابھی نفاس سے فارغ ہوئی تھی۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر اس کو کوڑے لگائے تو اسے قتل کر بیٹھوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کیا ہے، اسے اس وقت تک چھوڑے رکھو جب تک وہ تندرست نہ ہو جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1207]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3278