الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
852. استفادہ کے بعد عاریہ اور منحہ کے طور پر لی ہوئی چیز واپس کر دینا
حدیث نمبر: 1234
-" العارية مؤداة والمنحة مرودة ومن وجد لقطة مصراة، فلا يحل له صرارها حتى يريها".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عاریۃ لی ہوئی چیز واپس کی جائے گی اور دودھ والی بکری (‏‏‏‏جو عارضی طور پر عطیہ دی گئی ہو) لوٹا دی جائے گی، جس آدمی نے ایسی گری پڑی چیز اٹھائی، جسے دھاگے وغیرہ کے ساتھ باندھا ہوا ہو، تو اس کے لیے اسے کھولنا حلال نہیں، جب تک کسی دوسرے کو دکھا کر (‏‏‏‏اسے گواہ) نہ بنا لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1234]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 611
حدیث نمبر: 1235
-" لا بل عارية مضمونة".
امیہ بن صفوان بن امیہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے حنین والے دن کچھ زرہیں استعارۃ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏عارضی طور پر) لیں۔ اس نے کہا: اے محمد! کیا ان کو غصب کر لیا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ ایسا عاریہ ہے کہ ہلاک ہونے کی صورت میں قیمت کی ضمانت ہو گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1235]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 631
حدیث نمبر: 1236
-" بل عارية مؤداة".
یعلیٰ بن امیہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تیرے پاس میرے قاصد آئیں تو انہیں تیس زرہیں اور تیس اونٹ دے دینا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر (یہ چیزیں جو میں) عاریۃ (‏‏‏‏دے رہا ہوں) ہلاک ہو گئیں تو ان کی قیمت کی ضمانت ہو گی یا نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ چیزیں بعینہ موجود رہیں تو واپسی کی ضمانت ہو گی اور تلف ہونے کی صورت میں کوئی ذمہ داری نہیں ہو گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1236]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 630
حدیث نمبر: 1237
-" ألا إن العارية مؤداة والمنحة مردودة والدين مقضي والزعيم غارم".
سعید بن ابوسعید، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے والے صحابی رسول سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! عاریہ (‏‏‏‏عارضی طور پر لی ہوئی چیز) واپس کی جائے گی، منحہ (‏‏‏‏وہ عطیہ جو استفادہ کے لیے کچھ مدت کے لیے دیا جائے) بھی واپس کیا جائے گا، قرضہ چکایا جائے گا اور چیز کا ضامن اس کی ادائیگی کا ذمہ دار ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1237]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 610