الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
858. اگر قرض خواہ قرضے چکانے کا عزم رکھتا ہو تو . . .
حدیث نمبر: 1247
- (مَنْ حَمَلَ مِنْ أُمَّتي دَيْناً؛ ثُمَّ جَهَدَ في قضائِهِ فماتَ ولم يَقْضِهِ فأنا وَلِيَّهُ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے جس فرد نے قرضہ لیا اور پھر اس کی ادائیگی کے لیے کوشش کی، لیکن چکانے سے پہلے مر گیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1247]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3017
حدیث نمبر: 1248
-" من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس آدمی پر قرضہ ہو اور وہ قرضہ چکانے کا ارادہ بھی رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے ساتھ ایک مددگار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے رزق کے اسباب پیدا کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1248]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2822