سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مشرکوں نے مجھے اور میرے باپ کو پکڑ لیا اور ہم سے ایک معاہدہ لیا کہ بدر والے دن ہمارے مقابلے میں لڑائی کے لیے نہیں آنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کا عہد پورا کرو اور ہم ان پر اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہیں۔“[سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1252]