الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
872. بلاد مشرکین میں سکونت اختیار کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1264
-" من جامع المشرك وسكن معه، فإنه مثله"..
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مشرک کا ساتھ دیا اور اس کے ساتھ رہا، وہ اسی کی طرح ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1264]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2330
حدیث نمبر: 1265
-" برئت الذمة ممن أقام مع المشركين في بلادهم".
سیدنا جریر بن بجیلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ اور اس کا رسول) اس آدمی سے برئ الذمہ ہیں جو مشرکوں کے ممالک میں ان کے ساتھ اقامت پذیر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1265]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 768