الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
955. ظالم حکمران بدترین ہے
حدیث نمبر: 1365
-" إن شر الرعاء الحطمة".
حسن سے روایت ہے کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ، جو صحابی رسول تھے، عبداللہ بن زیاد کے پاس گئے اور کہا: میرے بیٹے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: بدترین حاکم وہ ہے جو ظالم ہو۔ بچ کر رہنا، کہیں تو بھی ان میں سے نہ ہو جائے۔ اس نے کہا: بیٹھ جا، تو ردی قسم کے صحابہ میں سے ہے۔ انہوں نے کہا: کیا صحابہ کرام میں بھی ردی لوگ تھے؟ گٹھیا قسم کے لوگ تو صحابہ کے بعد والوں اور غیروں میں پائے جاتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الخلافة والبيعة والطاعة والامارة/حدیث: 1365]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2885