الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات
قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان
989. غیر اللہ کی قسم اٹھانا منع ہے
حدیث نمبر: 1412
-" كل يمين يحلف بها دون الله شرك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ‏‏‏‏اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی قسم اٹھانا شرک ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1412]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2042
حدیث نمبر: 1413
-" من حلف بالأمانة فليس منا".
ابن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے امانت کی قسم اٹھائی وہ ہم میں سے نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1413]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 94
حدیث نمبر: 1414
-" احلفوا بالله وبروا واصدقوا، فإن الله يكره أن يحلف إلا به".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم اٹھایا کرو، اسے پورا کیا کرو اور سچ بولا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ غیر کی قسم اٹھانے کو ناپسند کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1414]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1119
حدیث نمبر: 1415
-" قولوا: ما شاء الله ثم شئت، وقولوا: ورب الكعبة".
جہینہ قبیلے کی خاتون سیدہ قتیلہ بنت صیفی رضی اللہ عنہما کہتی ہیں: ایک یہودی عالم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: تم لوگ شرک کرتے ہو، تم کہتے ہو: (وہ ہوتا ہے) جو اللہ چاہے اور تم چاہو۔ نیز تم یہ بھی کہتے ہو: کعبہ کی قسم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہا کرو: (وہ ہوتا ہے) جو اللہ چاہے اور پھر تم چاہو اور قسم اٹھاتے وقت کہا کرو: رب کعبہ کی قسم۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1415]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 136