الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1026. اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ نام
حدیث نمبر: 1477
-" أحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن والحارث".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تین) نام اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں: عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1477]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 904
حدیث نمبر: 1478
-" خير الأسماء عبد الله وعبد الرحمن وأصدق الأسماء همام وحارث وشر الأسماء حرب ومرة".
سیدنا عبدالوھاب بن بخت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عبداللہ اور عبدالرحمن سب سے بہترین اور ہمام اور حارث سب سے سچے نام ہیں، جبکہ بدترین نام حرب اور مرہ ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1478]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1040