الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1045. بیویوں سے ایلا کرنا
حدیث نمبر: 1512
- (إنّ الشهر يكون تسعةً وعشرينَ يوماً).
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینے کی لیے ایلا کیا (یعنی قریب نہ آنے کی) قسم اٹھائی، جب انتیس دن گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بوقت صبح یا بوقت شام (اپنی بیویوں کے پاس) تشریف لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ نے تو قسم اٹھائی تھی کہ ایک مہینہ کے لیے (ان کے پاس) داخل نہیں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔ یہ حدیث متواتر ہے، جو صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1512]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3505