الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1073. خلع لینے والی عورتیں منافق ہیں
حدیث نمبر: 1549
-" المتلاعنان إذا تفرقا، لا يجتمعان أبدا".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب لعان کرنے والے (میاں بیوی) جدا ہو جائیں، تو کبھی (نکاح میں) جمع نہیں ہو سکتے۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا سہل بن سعد، سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1549]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2465
حدیث نمبر: 1550
-" المختلعات والمنتزعات هن المنافقات".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (خاوندوں سے) خلع لینے والی اور الگ ہونے والی عورتیں منافق ہوتی ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1550]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 632