الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
1182. ایک دن میں پانچ نیک کام سر انجام دینے پر جنت کی خوشخبری
حدیث نمبر: 1756
-" خمس من عملهن في يوم كتبه الله من أهل الجنة: من عاد مريضا وشهد جنازة وصام يوما وراح يوم الجمعة وأعتق رقبة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایک دن میں پانچ امور پر عمل کرے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت والوں میں لکھ دے گا، وہ پانچ اعمال یہ ہیں: مریض کی تیمار داری کرنا، جنازہ میں شریک ہونا، دن کا روزہ رکھنا، بروز جمعہ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جانا اور غلام آزاد کرنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1756]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1023