الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
1304. عورتوں کی تہبند کی حد
حدیث نمبر: 1956
-" جريه شبرا، فقالت (أم سلمة) إذا تنكشف القدمان، قال: فجريه ذراعا".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کے نچلے حصے کو گھسیٹنے کے بارے (‏‏‏‏وعیدی کلمات) ارشاد فرمائے تو میں (‏‏‏‏ام سلمہ) نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم (عورتوں) کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بالشت (کپڑا زمین پر) گھسیت لے۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اس طرح تو پاؤں ننگے ہو سکتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ گھسیٹ لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1956]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 460
حدیث نمبر: 1957
-" ذيل المرأة شبر. قلت: إذن تخرج قدماها؟ قال: فذراع، لا يزدن عليه".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پاؤں کو ڈھانپنے کے بعد) عورت کے کپڑے کا آخری حصہ مزید ایک بالشت لمبا ہونا چاہئے۔ میں نے کہا: اس طرح تو ان کے پاؤں بے پردہ ہو سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ سہی، وہ اس سے زیادہ نہیں لٹکا سکتیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1957]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1864